ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  اور وزیر داخلہ محسن نقوی  نے  ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ،

وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ، وزیراعظم  نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، 

محسن نقوی   نے کہا  11 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ،خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام  ہے قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہےسیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن کے لیے قابل قدر اقدامات کیے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں ،
پاکستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں