مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھکر کے بعد اب ساہیوال میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواز شریف پارک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں 19 خواتین زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق بھی ہوئیں,  ریسکیو کی 5 سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ اب تک مفت آٹے کے حصول کے لیے کئی افراد جان سے جاچکے ہیں جب کہ کچھ روز قبل بھکر میں ایک شہری آٹا لینے کی لائن میں بدنظمی کے سبب انتقال کرگیا تھا۔