ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 32واں سینڈیکیٹ اجلاس

ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 32واں سینڈیکیٹ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 32واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ۔ 

 تفصیلات کےمطابق سینڈیکیٹ اجلاس میں سرگنگارام ہسپتال کے سالانہ پروکیورمنٹ پلان کی منظوری دید ی گئی ہے، اجلاس میں وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرکامران،رجسٹرارپروفیسرمحمد ندیم،آل عمران،ڈاکٹرحسین جعفری،ایم ایس سرگنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،ایم ایس شاہدرہ ڈاکٹرعامرسلیم،ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن اعوان،پرنسپل نرسنگ سرگنگارام ہسپتال بلقیس اختر،خزانچی پروفیسرعبدالحمید،ڈاکٹراعجازشیخ ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

 سینڈیکیٹ اجلاس کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، رجسٹراریونیورسٹی نے اجلاس کے دوران اکیڈمک کونسل،ایچ آر میٹنگ اور فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی سے متعلقہ سینڈیکیٹ ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔

  نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر 31ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ’ماں اور بچہ ‘بلاک کادورہ بھی کیااور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر انتظامیہ کی کاوش کو سراہا، سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہارڈوئیرانجینئراور اسسٹنٹ آڈیٹرآفیسرکے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

 اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سرگنگارام ہسپتال میں ریگولرمنظورشدہ سیٹوں پر فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر QEC،اسسٹنٹ پروگرامر اور سٹورآفیسرکے کنٹریکٹ میں بھی چھ ماہ کی توسیع کردی گئی، نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے ایسوسی ایٹ پروفیسرکی سیٹ کی منظوری دے دی گئی۔

  سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کیلئے کینٹینزاور دوکانوں کے رینٹل کے دورانیہ کی مشروط منظوری دے دی گئی، سرگنگارام ہسپتال کی سکیورٹی سروسزکے کنٹرکیٹ کی منظوری دے دی گئی، ماں اور بچہ بلاک کی تکمیل کیلئے مزیدفنڈزکی منظوری دے دی گئی،زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کیلئے کنسلٹنسی سروسزکی منظوری دے دی گئی۔

  نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی بنیادی ضرورت ہے، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو فوری طورپرنیوزلیٹرکے اجراء کی ہدایت دی گئی ہے، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹل کی کنٹینزپربھی خاتون ورکرزفرائض سرانجام دیں گی، سرگنگارام ہسپتال کے نیوروسرجری وارڈمیں آئے کسی مریض کو دوسرے ہسپتال میں ریفرنہیں کیاجاتا،  سرگنگارام ہسپتال کے مدراینڈچائلڈبلاک کی تکمیل کیلئے ہر قسم کے فنڈزفراہم کئے جائیں گے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer