ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل سستا ہوتے ہی پٹرول کی قیمت کم کرنے میں ایک دن بھی نہیں لگائیں گے:وفاقی وزیر پیٹرولیم

علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فوری فیصلے کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں آنے والی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے

تیل سستا ہوتے ہی پٹرول کی قیمت کم کرنے میں ایک دن بھی نہیں لگائیں گے:وفاقی وزیر پیٹرولیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے حالیہ ایندھن قیمتوں میں کمی کا اثر براہِ راست عوام تک منتقل کیا اور ریلیف کی فراہمی میں معمول سے بڑھ کر اقدامات کیے گئے ہیں۔

علی پرویز کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس پر بھی وہی قیمت ہو گی جو حکومت کی جانب سے مقرر کی جائے گی۔ 

وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 160 روپے کا ریلیف عوام کو منتقل کیا جبکہ عالمی منڈی کے حصول سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم ہونے اور ایران و امریکا کے درمیان تنازع ختم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی منتقل کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے سستا تیل اور گیس خریدنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں عوام کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر کے مطابق گزشتہ ہفتے جتنی کمی قیمتوں میں کی گئی، حکومت نے اس سے زیادہ ریلیف عوام کو پہنچانے کی کوشش کی۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فوری فیصلے کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں آنے والی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ بعض حلقے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام میں غلط تاثر پیدا کر رہے ہیں، جبکہ حکومت بین الاقوامی معاہدوں اور معاشی حکمت عملی کے مطابق فیصلے کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن انداز میں مکمل ہوا، جس پر انہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے متعلقہ اداروں،اور وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا.