ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے؛ وزیراعظم

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنتہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال ، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف ، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل ، سپاہی راحیل ، سپاہی محمد رمضان ، سپاہی زبیر ، سپاہی محمد ساحکی، سپاہی نواب ،سپاہی ہاشم عباسی ،سپاہی مدثر اعجاز اور سپاہی منظر علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ 

شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی ۔ 

شہباز شریف نے کہاکہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔