ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی

دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، جبکہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل صبح دریائے سوات میں اچانک ریلے سے مختلف مقامات پر 70 افراد پھنس گئےتھے جن میں سے 55کو ریسکیوکرلیاگیا تھا اور باقی کی تلاش جاری تھی۔ اب موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے   جب کہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ کل صبح سوات بائی پاس کے مقام پر دریاکےکنارے ہوٹل پر ناشتہ کرنے والی چند فیملیز دریاکے خشک حصے میں اتری تھیں کہ اچانک ریلہ آیا اورسب کو بہا لے گیا تھا ۔ 

ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا متاثرہ خاندان سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 10 افراد بہہ گئے تھے۔