ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان انتقال کر گئے

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج 29 جولائی بروز بدھ صبح 9 بجے ابدالی مسجد، ملتان میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ملک مختار اعوان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ ملتان میں پارٹی کی ایک نمایاں اور باوقار سیاسی شناخت سمجھے جاتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک مختار اعوان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ملک مختار اعوان کے انتقال پر ملتان کی سیاسی فضا بھی سوگوار رہی، جبکہ پارٹی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کے انتقال کو ایک بڑا سیاسی نقصان قرار دیا۔

۔