ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے ضلع جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں متاثر ہو کر پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ریلوے ٹریک کو ہر قسم کی ٹرین آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تاحال دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متاثرہ مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

ریلوے اور مقامی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ ٹریک پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹرین کی تین بوگیوں کے متاثر ہونے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی بحالی کے لیے انجینئرنگ ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے، ساتھ ہی واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھماکا ریاست کے خلاف سنگین کارروائی ہے، ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔