ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والد کی شہادت کے بعد بہادر بیٹا بھی وطن پر قربان،محسن نقوی کی شہیدمیجر زیاد سلیم کےگھر آمد

 والد کی شہادت کے بعد بہادر بیٹا بھی وطن پر قربان،محسن نقوی کی شہیدمیجر زیاد سلیم کےگھر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: شہیدوں کا عظیم خاندان, والد کی شہادت کے 20 برس بعد بہادر بیٹا بھی وطن پر قربان, راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےبلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہا، محسن نقوی نے کہا آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔ 

محسن نقوی نے ‎شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ کی عظمت، حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کیا، کہا کہ شہداء کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی، بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے، شہید میجر زیاد سلیم کا آخری آڈیو پیغام بھائی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو سنایا۔

 شہید میجر کی والدہ نے بتایا کہ ‎شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی، وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا، زخمی ہونے کے باوجود زیاد ساتھیوں کو بچاتے رہے، زخموں کی بھی پروا نہیں کی، ‎‎شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا۔ 

 شہید کی والدہ نےپُرعزم الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا وہ ‎ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔
‎‎میجر زیاد سلیم کے والد بریگیڈئر سلیم بھی 2005 میں مادرِ وطن پر قربان ہو چکے ہیں، ‎ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی ، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔