ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرمملکت آصف زرداری سے چیئرمین ڈی پی ورلڈ  کی ملاقات; طویل المدتی تعاون کو مزیدگہرا کرنے پر زور

صدرمملکت آصف زرداری سے چیئرمین ڈی پی ورلڈ  کی ملاقات; طویل المدتی تعاون کو مزیدگہرا کرنے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صدرمملکت  آصف علی زرداری  سے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان احمد بن سلیم کی  دبئی میں ملاقات ہوئی، ڈی پی ورلڈ کی پاکستان کے ساتھ مضبوط،  مسلسل شراکت داری کے کردار کو سراہا گیا۔

 صدر پاکستان آصف علی زرداری سے  ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان احمد بن سلیم سےملاقات میں پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔صدرِ آصف زرداری نے ڈی پی ورلڈ کی پاکستان کیساتھ مضبوط،  مسلسل شراکت داری اور ملک کے لاجسٹکس، بندرگاہی آپریشنز اور بنیادی ڈھانچے میں اس کے کردار کو سراہا۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے ملاقات کے دوران کہا کہ حالیہ بین الحکومتی معاہدے دونوں جانب مضبوط عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ اقدامات بہتر روابط اور جدید لاجسٹکس انفراسٹرکچر کے ذریعے پاکستان کو علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ حب کے طور پر قائم کرنے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہیں۔

گروپ چیئرمین  ڈی پی ورلڈ سلطان احمد بن سلیم  نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محلِ وقوع کو اجاگر کیا۔ ان کا کہناتھا کہ  سمندری راستوں پر بڑھتے دباؤ کے  دور میں پاکستان ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے۔ چین اور وسطی ایشیا کے ساتھ پاکستان کے براہِ راست زمینی روابط، بحیرۂ عرب تک رسائی  اور سڑک و ریل کے ذریعے روابط  اسے علاقائی اور بین العلاقائی تجارتی بہاؤ کے مرکز میں لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمندر اور خشکی کے ذریعے دنیا کے اہم حصوں کو جوڑنے والا ایک قدرتی مرکز ہے۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے  دہائیوں پر محیط قابلِ اعتماد اور دیرپا تعلقات ہیں۔

صدرِ آصف زرداری  نے شراکت دار اداروں کو ادارہ جاتی سہولت کاری اور تیز تر منظوریوں کی فراہمی کے لئے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اور طویل المدتی تعاون کو مزیدگہرا کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔