ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو دھچکا، 2اہم رہنما عہد ے سے مستعفی

پی ٹی آئی کو دھچکا، 2اہم رہنما عہد ے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے رہنما ئوں سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو استعفیٰ کے بارے میں آگاہ کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہو گئے۔ دونوں رہنماؤں نے استعفیٰ سے متعلق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو آگاہ کردیاہے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی  تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

رہنماپی ٹی آئی عمر ایوب نے  ایک بیان میں کہا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کی وجہ سے  پولیٹیکل کمیٹی میں مؤثر کردار ادا کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔  انہوں نے واضح کیا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ پارٹی عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے۔

سینئر رہنما نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کارکن تھے، ہیں اور رہیں گے۔ تاہم پارٹی کے اندر فیصلے ادارہ جاتی انداز میں ہونے چاہیئیں۔  انہوں نے کہا کہ پارٹی کو درپیش موجودہ چیلنجز کے پیش نظر ذمہ داریوں کی واضح تقسیم ضروری ہے تاکہ تنظیمی اور پارلیمانی امور بہتر انداز میں چلائے جا سکیں۔