ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک سے قبل بجلی صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی

رمضان المبارک سے قبل بجلی صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی ہے۔

 سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک ماہ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے دوران 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔

درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل کا حصہ 18.07 فیصد رہا۔ اسی طرح مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد جبکہ درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ قدرتی گیس سے بجلی کی پیداوار 11.20 فیصد اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 25.05 فیصد رہا۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا کمی سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔