ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کا لاہور اور راولپنڈی کے سکولوں سے متعلق نیا اعلان

Murad Raas new announcement
کیپشن: Murad Raas
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پہلی سے چھٹی جماعت تک سکولوں میں بچوں کی 50 فیصد حاضری میں دو ہفتوں کی توسیع کردی گئی۔

صوبائی وزیرا تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب چھٹی جماعت تک بچے 15 فروری تک پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے۔  اس سے قبل 31 جنوری تک پرائمری سکولوں میں بچے 50 فیصد حاضری کے تحت آنا تھے۔  کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پچاس فیصد حاضری کی تاریخ میں دو ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے ، ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک بچے 100 فیصد حاضری کے تحت ہی آئیں گے۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ صرف لاہور اور راولپنڈی کے سکولوں کیلئے کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer