پرچے لیک کرنیوالا نیا گینگ سامنے آگیا

پرچے لیک کرنیوالا نیا گینگ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی پی ایس سی /پرچہ لیک سکینڈل میں نیاموڑ، پی ایم ایس کے پرچوں کا کاروبار کرنے والا ایک نیا گینگ بھی سامنے آگیا۔

 پرچے لیک کرنے کے حوالے سے معاملہ کو نچلی سطح پر ٹھپ کرنے کیلئے اینٹی کرپشن پر شدید دباؤ اینٹی کرپشن ٹیم کوپی ایم ایس کے پرچوں کی خریدوفروخت کے حوالے سےبھی اہم شواہد مل گئے۔ اینٹی کرپشن ذرائع  کے مطابق دوسرے گینگ کو تصور گورائیہ نامی ایک شخص آپریٹ کرتا ہے، تصور گورائیہ محکمہ ایکسائز کا سابق ملازم ہے،  تصور گورائیہ مستقل طور پر لاہور کے ایک مہنگے ہوٹل میں رہائش پزیر ہے۔  تصور گورائیہ کے گینگ کے ذریعے پرچے فروخت کرنے میں پی پی ایس سی کے اعلیٰ عہدیدار بھی ملوث ہیں۔

تصور گورائیہ پی ایم ایس کے پرچے لیک کروانے میں ملوث ہے،  اینٹی کرپشن نے تصور گورائیہ کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں۔  اینٹی کرپشن نے پی پی ایس سی سے گزشتہ 5سالوں کے دوران پی ایم ایس کے امتحانات کے انویجیلیٹرز کی فہرست مانگ لی تاہم پی پی ایس سی نے اینٹی کرپشن کو انویجیلٹرز کی فہرست فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer