ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی

بزدار نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سینٹ انتخابات سے پہلے جوڑ توڑ جاری، ن لیگ کے ایک اور رکن وزیراعلیٰ کےکیمپ میں پہنچ گئے، ایک اور لیگی رکن کی حکومتی کیمپ میں شمولیت سے تعداد 8 ہوگئی۔
سینٹ انتخابات سے پہلے حکومت کا جوڑ توڑ جاری ہے، وزیراعلی پنجاب اپوزیشن اراکین کو توڑنے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود نے ملاقات کی۔ کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود کا شکریہ ادا کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے آپ کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں، نیک نیتی کیساتھ عوامی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مقامی سطح پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ہرشہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاگیا ہے۔رکن اسمبلی کاشف محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نفیس طبع شخصیت کے مالک ہیں، مل کر خوشی ہوئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer