احساس سکالرشپ پروگرام، درخواستوں کی سکروٹنی شروع

احساس سکالرشپ پروگرام، درخواستوں کی سکروٹنی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) احساس انڈرگریجویٹ سکالر شپ پروگرام کیلئے وصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی شروع، پچاس ہزار سکالر شپ کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم انڈر گریجویٹ کے طلباء و طالبات میں سکالر شپ تقسیم کرنے کے لیے احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ایک لاکھ 32 ہزار 198 طلباء  کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت احساس انڈرگریجویٹ سکالر شپ پراجیکٹ سے 50 ہزار طلباء کو سکالر شپ ملیں گی۔ ایچ ای سی کے مطابق طلباء کے والدین کی آمدن اور سی جی پی اے کی بنیاد پر سکالر شپ کی سلیکشن ہوگی۔ ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کی کمیٹیاں طلباء کی شارٹ لسٹنگ کریں گی۔