ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم نے سکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

Shahbaz Sharif, School Online Wheels Project,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اسلام آباد میں سکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔ 

ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل سکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو موبائل سکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا،افتتاح کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے سکول کے بچوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے ، موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کوتعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے ،بچے قو م کے معمار ہوتے ہیں،تعلیم کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔ 

بعد ازاں وزیرِ اعظم نے پودا لگا کر ملک گیر موسمِ بہار شجرکاری مہم کا آغاز کیا,  وزیرِ اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر  شجر کاری  مہم  کا آغاز کردیا ، رواں سال 24کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے،   شجر کاری کوملکی سطح پر فروغ دینا ہوگا۔