ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول سربراہان پر نئی پابندی عائد

سکول سربراہان پر نئی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان پر سکول کے اوقات کار کے دوران بغیر اجازت سکول سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سکول کے اوقات کار میں سربراہان پر اتھارٹی کی اجازت کے بغیر باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی، سکول سربراہان اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ٹریننگ پر بھی نہیں جاسکیں گے، سکول سربراہان بچوں سے فروغ تعلیم فنڈز مہینے میں صرف ایک بار وصول کرسکیں گے،سکولوں میں نظم وضبط کو قائم رکھنے لے لئےسکول  سربراہ کا حاضر رہنا ضروری ہے۔

سکول سربراہان درجہ چہارم کے ملازم کو غیر حاضری پرمعطل نہیں کرسکیں گے، درجہ چہارم کے ملازم کے خلاف سکول سربراہان خود ہی سکول میں کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے، ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو نئی ہدایات جاری کردیں۔

واضح رہے کہ  ایجوکیشن اتھارٹی نے اس سے قبل بھی ہدایات جاری کیں تھیں جن میں واضح کیا گیا تھا کہ سکول ٹیچر اپنے ہیڈ کی اجازت کے بغیر کسی اتھارٹی کو خط نہیں لکھ سکیں گے،اساتذہ عمرے اور زیارت کیلئے صرف تعطیلات میں جاسکیں گے، احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

سکولوں میں اساتذہ کے جینز پہننے،اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد  ہے،کوئی بچہ زمین پر نہیں بیٹھے گا، سکول سربراہ درجہ چہارم کے ملازمین کو معطل نہیں کرسکتا،  درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے کالے رنگ کا لباس پہنا لازمی ہوگا،ہر کلاس روم میں گند پھینکنے کیلئے ڈسٹ بین لازمی موجود ہونی چاہیے۔

علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کے احکامات بھی جاری کیے کردیئےہیں،آگاہی مہم کےلئے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو احکامات جاری کردیئے، مہم کے تحت جمعہ کے روز سے سرکاری سکولوں میں آگاہی سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer