بھٹہ مالکان کیلئےآسان شرائط پر10 لاکھ فی کس قرض کی منظوری

بھٹہ مالکان کیلئےآسان شرائط پر10 لاکھ فی کس قرض کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤدلشادحسین) بھٹہ مالکان اور سموگ کے تدارک کے لیے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کے لیے دس لاکھ فی کس قرض کی منظوری دے دی، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر نےآل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیاجبکہ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نا کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بھٹہ مالکان کو بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرانے کی مالی معاونت کی منظوری دے دی گئی، پی ڈی ایم اے کی بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پرقرض دینےکی سفارشات پر پنجاب حکومت نےمنظوری دے دی، پی ڈی ایم اے نے آل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن کو پنجاب حکومت کی پالیسی سے آگاہ کردیا۔

آل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سےملاقات کی،بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی اور بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر قرض دینے کے معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا، سپریم کورٹ آف پاکستان کوبھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے،راجہ خرم شہزاد عمر کا کہناتھا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی بھٹہ مزید نہیں چلے گا، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے والے بھٹے کو دس لاکھ تک انتہائی آسان شرائط پر قرض ملے گا۔

راجہ خرم شہزاد عمرکا کہناتھا کہ  پنجاب حکومت کی ہدایت پر بینک آف پنجاب بھٹہ مالکان تین فیصد شرح سود پر قرض دے گا، قدرتی آفت ایکٹ کے تحت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نا ہونے والے بھٹے بندہی ر ہیں گے،لاہور کے 162بھٹوں میں سے 52 فیصد کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا،پانچ سالوں میں مجموعی طور صوبہ بھر میں 8 ہزار 500 میں سے 7 کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیاجاسکا تھا۔

سموگ کو قدرتی آفت قرار دینے کے بعد دو ماہ میں 2ہزار 800 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا،مجموعی طور لاہور سمیت صوبہ میں 3ہزار 403 کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردیاگیا، رواں ہفتے کے دوران مزید 800 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوں گے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹے 30 فیصد ایندھن کم استعمال کرتے ہیں۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے اینٹ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

جنرل سیکرٹری آل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن مہر عبدالحق بھٹہ ورکرز کی تربیت کا عمل شروع کیاجاچکاہے،مہر عبدالحق ہماری تنظیم غیر سیاسی ہےچاہتے ہیں معاملات آگے چلیں،مہر عبدالحق کا کہناتھا کہ ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ بھٹہ مالکان کو راغب کرسکیں،اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر حمید اللہ ملک، ڈائریکٹر اینٹی سموگ پی ڈی ایم اے سہیل بابر وڑائچ، جنرل سیکرٹری آل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن مہر عبدالحق، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی محمد اسلام، صدر لاہور ڈویژن رانا سبحان علی بھی موجود تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer