یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ 

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات میں 44 میڈیکل کالجوں کے 5342 امیدواروں نے حصہ لیا، جس میں سے 4878 پاس جبکہ 439 فیل قرار پائے، کامیابی کا تناسب 91.74 فیصد رہا۔ 

نشتر میڈیکل کالج ملتان کی حرا ظہور نے 907/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کی آمنہ انور نے 893 لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ نشتر میڈیکل کالج ملتان کے محمد اسماعیل زاہد نے 891 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمیونٹی میڈیسن میں 74، سپیشل پیتھالوجی میں 549، ای این ٹی میں 268 اور آپتھلمالوجی میں 82 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی ۔ 

ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔