سٹی 42: شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں رواں سال نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں 51 فیصد کمی ہوئی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 2025ء کے پہلے 7 ماہ کے دوران لاہور میں 6 ہزار 923 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جبکہ رواں سال اسی عرصے کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 3 ہزار 384 مقدمات درج کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 1196 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جبکہ رواں سال یہ تعداد 592 رہی۔
کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 1326 جبکہ رواں سال 728 موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج ہوئے جبکہ سول لائنز ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں 747 سے کم ہو کر 336 رہ گئیں اسی طرح صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 1398 کے مقابلے میں رواں سال 648 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 866 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 362 رہی جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بھی موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں گزشتہ سال 1390 کے مقابلے میں رواں سال 718 مقدمات درج ہوئے۔