ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں جولائی کے دوران نمایاں اضافہ ہوگیا۔
 پی ٹی اے کے مطابق جولائی 2026 میں موبائل فون کی مقامی پیداوار میں ماہانہ 102 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جولائی 2026 کے دوران مقامی طور پر 39 لاکھ موبائل فون تیار کیے گئے ۔
پی ٹی اے کے مطابق جولائی میں موبائل فون کی درآمدات سالانہ 35 فیصد کم ہو کر 1 لاکھ 10 ہزار یونٹس رہ گئیں،جولائی میں مقامی موبائل فون اسمبلنگ نے ملکی طلب کا 97 فیصد پورا کیا،مئی میں مقامی اسمبلنگ ملکی موبائل فون طلب کا 75 فیصد پورا کر رہی تھی۔
پی ٹی اے کے مطابق سات ماہ میں مقامی موبائل فون پیداوار 5 فیصد کم ہو کر 1 کروڑ 70 لاکھ یونٹس رہی،جنوری تا جولائی 2026 مقامی اسمبلنگ نے موبائل فون طلب کا 86 فیصد پورا کیا۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ سے قبل خریداری مؤخر ہونے کے بعد جولائی میں صارفین کی طلب میں بحالی ہوئی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer