جنید ریاض: سوشل میڈیا پر پنجاب میں 5 ستمبر تک سکول بند رکھنے کے حوالے سے جعلی نوٹیفیکیشن گردش کر رہا ہے جس پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے وضاحت جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کی واضح تردید کی ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید تعطیلات سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔
اُنہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ فیک نوٹیفیکیشنز پر دھیان نہ دیں، صرف مستند معلومات کو اہمیت دیں۔
خالد نذیر وٹو کے مطابق سکولوں کی بندش سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔اگر کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک پیج یا دیگر مستند ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی خبر یا نوٹیفیکیشن کی تصدیق کے بغیر اس پر یقین نہ کریں اور جھوٹی افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔