سیلاب سے بے گھر ہونے والی خاتون کے ہاں سڑک پر ہی بچے کی پیدائش

 سیلاب سے بے گھر ہونے والی خاتون کے ہاں سڑک پر ہی بچے کی پیدائش
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب سے بے گھر ہونے والی خاتون کے ہاں سڑک پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

قمبر شہداد کوٹ کا شمار سندھ کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح قمبر شہداد کوٹ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی تو ویسے ہی ناہونے کے برابر ہے لیکن طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے رہا سہا نظام بھی زمین بوس کردیا ہے۔

قمبر شہداد کوٹ کے لاکھوں لوگ اس وقت بارشوں اور سیلاب کے باعث بے گھر ہوچکے ہیں لیکن جونانی نامی گاؤں کی رہائشی مریداں بی بی کی زندگی عجیب دوراہے پر آگئی ہے۔چند روز قبل مریداں بی بی کو قدرت اس حال میں سڑک پر لے آئی کہ اس کے وجود میں ایک نئی جان ہمک رہی تھی اور وہ کسی بھی وقت دنیا میں آنے کے لیے تیار تھی۔طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریداں بی بی نے سڑک پر ہی اپنے بیٹے کو جنم دیا۔

مُریداں کی گود تو بھر گئی تاہم سیلاب نے اس کا گھر ملیا میٹ کر دیا اور نوزائیدہ بچے کو دنیا میں پہلے ہی روز ٹرک پر سوار ہوکر کسی محفوظ جگہ ہجرت کرنی پڑی ہے۔