ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: آرمی چیف

army chief
کیپشن: Flood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف گوٹھ صدوری، لاکھڑا اور لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں گئے، سیلاب متاثرین اور امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ترجیح ہیں، سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔