ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، خواتین کی شکایت پر فوری کارروائی

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، خواتین کی شکایت پر فوری کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے تحت خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی کیلئے اقدمات تیز کیے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اب مدد صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شکایت کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں، پولیس ہر وقت مدد کے لیے الرٹ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر کی 6 ڈویژنز میں خواتین سے متعلق شکایات پر فوری رسپانس دیا جا رہا ہے جبکہ فیڈبیک کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک خواتین کی 34,918 شکایات پر بروقت کارروائی کی گئی، جن میں سے 32,877 شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد، ہراسگی اور جنسی زیادتی کے 1,439 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، جبکہ ایسے جرائم کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔