ڈریپ کا اہم ادویات کے ناپید ہونے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

 ڈریپ کا اہم ادویات کے ناپید ہونے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: اسلام آباد میں ڈریپ کا اہم ادویات کے ناپید ہونے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

سی ای او ڈریپ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کیلئے مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے، ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں ہنگامی بنیاد پر سروے کئے جائیں۔ صوبائی دفاتر تین روز میں ناپید ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔ ڈریپ سرویلنس ٹیمیں ناپید ادویات کی آن لائن انفرادی رپورٹنگ کریں۔ ڈریپ ٹیمیں مارکیٹ سے ناپید ادویات کے متبادل برانڈز کی رپورٹنگ کریں۔ 

مراسلے کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم ہے، کمیٹی کو جان بچانے والی ادویات کی قلت بارے شکایات ملی ہیں، مختلف برانڈز کے انہیلرز، اینٹی الرجی ادویات ناپید ہونے کی شکایات ہیں۔ ڈریپ کا ادویات قلت دور کرنے کیلئے دوساز، امپورٹرز سے رابطہ ہے۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کا کہنا ہے کہ ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح ہے، مارکیٹ سروے سے ادویات قلت کی اصل صورتحال واضح ہو گی، اہم ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائیں گے، اہم ادویات دستیابی کیلئے مارکیٹ مانیٹرنگ بڑھائی جائے گی، فیلڈ ٹیمیں اہم ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔