روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (رات) سے 29 اپریل کو تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی،جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
پیر کے روز موسم کی صورتحال:
پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی آبر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کی توقع ہے۔ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،بالاکوٹ ، ہری پور ، بونیر ، مالاکنڈ ، چترال، باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرم ،ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان اور کرک میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقا ما ت پرژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقا مات موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا، میانوالی، بھکر اور نور پور تھل میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری/مری، گلیات میں موسلا دھار بار ش کی بھی توقع ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں جھکڑ /تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک /تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ، تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔