سٹی 42 : آج رات موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم وسطی/ زیریں خیبر پختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب اور اسلام آبادمیں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر آندھی /ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پیرکے روزموسم کی صورتحال:
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد:
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا:
صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوہستان ،دیر، سوات ، ابیٹ آباد، پشاور، نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
پنجاب:
صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور دن کےدوران گرم رہے گا، تاہم مری ، گلیات، راولپنڈی ،میانوالی ، اٹک ،چکوال ،جہلم ، خوشاب، سرگودھا،بھکر، نورپور تھل ، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد، سیالکوٹ ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ ،حافظ آباد، منڈی بہاولدین، ساہیوال ، پاکپتن ، وہاڑی ، ڈی جی خان ، بہاولنگر اور گردونواح میں تیز ہواؤں /آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
سندھ:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ بارکھان ، کوہلو اور موسی خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان:
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔