ویب ڈیسک: امریکی موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹی موبائل نے صارفین کیلئے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی نئی پیشکش متعارف کرادی۔
پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو کمپنی کا ایکسپیرئنس بِیانڈ پلان اختیار کرنا ہوگا۔ نئے صارفین اپنا موجودہ موبائل نمبر ٹی موبائل پر منتقل کرکے آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ موجودہ صارفین اہل فون ٹریڈ اِن کرکے آئی فون 18 پرو حاصل کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق آئی فون 18 پرو کی قیمت پر مکمل رعایت 36 ماہانہ کریڈٹس کے ذریعے دی جائے گی، یعنی صارفین کو تین سال تک متعلقہ پلان برقرار رکھنا ہوگا تاکہ تمام کریڈٹس مکمل ہوسکیں تاہم صارفین کو آئی فون کی مکمل قیمت پر عائد مقامی سیلز ٹیکس پیشگی ادا کرنا ہوگا، جبکہ ہر لائن کیلئے 35 ڈالر ڈیوائس کنکشن فیس بھی وصول کی جائے گی۔
ٹی موبائل کے مطابق یہ آفر فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے۔