ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی فیشن کے رنگوں میں ڈھل گیا، ’کلیڈوسکوپک کراچی‘ میں شہر کے کئی روپ نمایاں

کراچی فیشن کے رنگوں میں ڈھل گیا، ’کلیڈوسکوپک کراچی‘ میں شہر کے کئی روپ نمایاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی کی رنگا رنگ ثقافت، فیشن اور بدلتی شناخت کو ایک منفرد انداز میں پیش کرنے کیلئے ’کلیڈوسکوپک کراچی‘ کا انعقاد کیا گیا، جہاں معروف ڈیزائنرز اور تخلیقی شعبے سے وابستہ افراد نے فیشن، فوٹوگرافی اور آرٹ کے ذریعے شہر کے مختلف رنگ اجاگر کیے۔

پاکستان فیشن ویک کے تحت ہونے والے اس شوکیس میں دیپک پروانی، وردہ سلیم، کھاڈی، دی پنک ٹری کمپنی اور ثنا صفیناز کے کلیکشنز اور تخلیقی کام پیش کیے گئے تقریب میں ’تپو جاویری اے ڈیکیڈ ریٹروسپیکٹو آف فیشن فوٹوگرافی‘ بھی پیش کی گئی، جس میں پاکستان کے فیشن منظرنامے کی ایک دہائی پر محیط فوٹوگرافی کو اجاگر کیا گیا۔

’کلیڈوسکوپک کراچی‘ انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر میں منعقد ہوا، جہاں فیشن، آرٹ، فوٹوگرافی اور کراچی کی ثقافتی شناخت کو مختلف تخلیقی زاویوں سے پیش کیا گیا شوکیس میں کراچی کو روایتی اور جدید، قائم شدہ اور ابھرتے ہوئے رجحانات کے امتزاج کے طور پر پیش کیا گیا، جبکہ فیشن اور بصری کہانی کے ذریعے شہر کے رنگ، کردار اور توانائی کو اجاگر کیا گیا۔