ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ہلاک

سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:سی سی ڈی شیرا کوٹ کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست ملزم محمد آصف ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیرِ حراست ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ چوہنگ کے علاقے میں گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔