فاران یامین: ہربنس پورہ اور ساؤتھ کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان راشد اور عظیم کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔