ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمت تیز، 69 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمت تیز، 69 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: افغانستان میں طالبان مخالف مسلح کارروائیوں میں تیزی آگئی، ستمبر کے دوران مختلف کارروائیوں میں 69 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کابل، سرائے پل، قندھار، بدخشان، کنڑ، نورستان، پروان اور پکتیا میں طالبان کی چوکیوں، گاڑیوں اور اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے 10 مسلح کارروائیاں کی گئیں۔

فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں 17 طالبان اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

نورستان کے ضلع کمدیش اور کنڑ کے ضلع ناری میں بھی طالبان اور افغانستان فریڈم فرنٹ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ فریڈم فرنٹ کے مطابق طالبان نے ڈرونز اور زمینی دستوں کے ذریعے اس کی پوزیشنوں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں مزاحمتی جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کی۔

24 ستمبر کو سرائے پل کے صوبائی دارالحکومت میں طالبان کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 طالبان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہونے کا بتایا گیا 23 ستمبر کو کابل ، بگرام شاہراہ پر طالبان کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک طالبان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سابق افغان آرمی جنرل سمیع سادات کی قیادت میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے بھی مختلف صوبوں میں طالبان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق ستمبر میں اب تک ملک بھر میں 39 مسلح مزاحمتی کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں 69 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔