ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر

آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 187 ریکارڈ کی گئی۔

اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 193، پیراگون سٹی میں 186، برکی روڈ پر 185 اور ماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 184 ریکارڈ کی گئی۔

بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 174 جبکہ چمن پارک میں 162 ریکارڈ کیا گیا۔

صبح سویرے ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہتر ہوگیا۔ شہر میں ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

  ملکی مجموعی موسمی صورتحال کی بات کریں تو واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 30 ستمبر تک متوقع بارشوں اور ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کل سے مغربی ہواؤں کے نظام کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں استور، اسکردو، روندو، گھانچے اور شگر، جبکہ آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، کولئی پالس، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی ممکنہ سیلاب سے متعلق خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔