ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 67 فیصد کمی، پولیس ریکارڈ

لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 67 فیصد کمی، پولیس ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں رواں سال سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے 8 ماہ میں 2818 مقدمات درج ہوئے جبکہ رواں سال اسی عرصے میں 907 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال سٹریٹ کرائم کے 352 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال یہ تعداد 154 رہی کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 652 مقدمات درج ہوئے جبکہ رواں سال 232 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال سٹریٹ کرائم کی 241 وارداتیں ہوئیں، رواں سال یہ تعداد کم ہوکر 52 رہ گئی صدر ڈویژن میں گزشتہ سال سٹریٹ کرائم کی 637 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ رواں سال 232 مقدمات درج ہوئے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 336 وارداتیں ہوئیں، رواں سال سٹریٹ کرائم کی 65 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال سٹریٹ کرائم کی 600 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ رواں سال 172 مقدمات درج ہوئے۔