ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد پولیس کی کارروائی، بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

شفیق آباد پولیس کی کارروائی، بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ایک محلے کی گلی میں کھیلتی بچیوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملزم کے خلاف پولیس کو ون فائیو  پر کال موصول ہوئی جسکی بنیاد  پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلی میں کھیلتی بچیوں کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اللہ دین کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔