ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی پابندیوں کا آسان حل، ایرانی صدر نے تجاویز دے دیں

امریکی پابندیوں کا آسان حل، ایرانی صدر نے تجاویز دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی اقتصادی پابندیوں سے نمٹنے کیلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ سیاحتی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی تجویز دے دی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکی پابندیوں کو پڑوسی ممالک سے سیاحتی و تجارتی تعلقات بڑھانے کے موقع میں بدلنا چاہیے، پڑوسی ملکوں سے تعلقات بہتر بنا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب دیکھتے رہ جائیں گے، ایرانی قوم طاقت اور ثابت قدمی سے تمام رکاوٹوں کو عبور کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ایرانی قوم مشکلات اور پابندیوں کے باوجود مضبوطی سے کھڑی ہے اور عوام ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن سمجھتا تھا کہ جنگ سے عوام کمزور ہوجائیں گے لیکن جنگ کے باوجود ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پرعزم ہوگئے، عوام ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا نے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے 50 سے زائد ممالک پر دباؤ ڈالا ہے اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکا نے اس سلسلے میں مختلف ممالک میں اپنے وفود بھیجے تاکہ انہیں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر آمادہ کیا جاسکے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایرانی ایئر لائنز اور بینکوں پر نئی پابندیوں کے نتائج سامنے آئے ہیں، ترکیے، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی ایرانی ایئر لائنز کی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تہران پر امریکی معاشی دباؤ ایران کو نقصان پہنچا رہا ہے۔