ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پُرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے، مگران کااحتجاج پُرامن نہیں رہا: ڈی آئی جی آپریشنز

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایک اہم کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اورگرفتاری بہت جلدہوگی ۔

پُرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے، مگران کااحتجاج پُرامن نہیں رہا: ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے، مگران کااحتجاج پُرامن نہیں رہا ۔ 

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیاپراحتجاج کےحوالےسے بیانات سامنےآرہےہیں، ایک آڈیوسامنےآئی جس میں فاطمہ حیدرغنڈوں کامطالبہ کررہی ہیں، غنڈوں کوباقاعدہ ٹریننگ کرکے لاہور لایا جانےکا پلان ہے، ایسےغنڈوں کو لاہورمیں لاکر9مئی جیسا وقوعہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ خاتون 9 مئی کی ملزمہ ہے، جس کےموبائل فون سےیہ آڈیوملی وہ ملزم امین گرفتارکرلیاہے ۔ 

امین کاتعلق ساہیوال سےہے،یہ اس خاتون کافیملی ڈرائیورہے، ایسےغنڈوں کی ٹریننگ کہاں ہوتی ہےیہ بھی ٹریس کیاجارہاہے، یہ باہرسےلوگ منگوارہےہیں جس کالاہورپولیس کوپتہ نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس آڈیوکاپی ایف ایس اےسےفرانزک کرایاجائے گا ۔ مقدمہ ڈیفنس اےتھانہ میں درج ہے، ایسےبیانات ریاست کی بدنامی کاباعث بنتےہیں، یہ چیزیں آپ کےسامنےرکھ رہےہیں، مقصد آپ کوبتاناہےپُرامن احتجاج کادعویٰ کرنیوالے کیا کررہےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اورگرفتاری بہت جلدہوگی، پُرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے، مگران کااحتجاج پُرامن نہیں رہا ۔ 

 ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈیفنس سی میں مبینہ اجتماعی زیادتی واقعہ کی تفتیش کررہےہیں، کیس پرسی سی ڈی،آپریشنز،انویسٹی گیشن ونگ ملکرکام کررہےہیں، گاڑی قبضےمیں لےلی گئی ہے ۔