سٹی 42:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جارہے ہیں یا کوئی اور آرہا ہے ان کے پارٹی ترجمان ہی بتا سکتے ہیں اگر کسی کا استعفیٰ آیا تو اسے منظور کرلوں گا۔ سب مل بیٹھ کر کام کریں گے تو صوبے میں امن قائم ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کےپی کےنے کہا کہ گزشتہ 2سال میں کئی بار گورنر راج لگانے کی بات ہوئی ہے، مارچ کیلئے تاریخ پھر تبدیل ہو گی، یہ تاریخ پر تاریخ والا معاملہ ہے ،ہم روزانہ لاشیں اُٹھارہے ہیں ایسے حالات میں اسلام آباد چڑھائی مناسب نہیں ،اسلام آبادپر چڑھائی کا نتیجہ صفر ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت خود ساختہ روپوشی اختیار کر کے گرفتاری دے رہی ہے، سب مل بیٹھ کر کام کریں گے تو صوبے میں امن قائم ہوجائے گا، امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر کام کرنا ہو گا، افغانستان دہشتگردوں کی سہولت کاری کررہا ہے۔
گورنر نے بتایا کہ صوبے کے مفاد کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں پشاور آنے کی دعوت دی، وزیر اعظم کو امن و امان سے متعلق کابینہ اجلاس اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا کہا ہے۔