ویب ڈیسک:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC)نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، آبنائے ہرمز میں بغیر پائلٹ والی جاسوس آبدوز قبضے میں لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ کی انٹیلی جنس کارروائی میں یو ایس ریموس 600 وہیکل کو پکڑا ہے۔ایرانی ماہرین بغیر پائلٹ امریکی آبدوز کا ڈیٹا حاصل کرینگے۔ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی زیرِ آب ڈرون کو ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی کے دوران روکا گیا۔ کارروائی میں انٹیلی جنس صلاحیتوں اور الیکٹرانک وار فیئر کا استعمال کیا گیا۔پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو جاسوسی کی غرض سے آبنائے ہرمز میں سرگرم پایا گیا تھا اور اب یہ ایرانی ماہرین کے قبضے میں ہے، جو اس سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایرانی بحریہ نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز ’بلاک‘ ہے اور وہ اس اہم آبی گزرگاہ میں خطرناک سرگرمیوں اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف مسلسل اور فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے۔