سٹی 42: لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 221 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 264 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں 96 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 168 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔