ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ

صوبہ بھر میں گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی اور دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، جبکہ حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں اور تعینات پولیس افسران و اہلکار انتہائی الرٹ رہتے ہوئے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

آئی جی پنجاب نے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

عبدالکریم نے علما کرام، مسیحی برادری اور امن کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔