ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ڈاکٹر سے گالم گلوچ اور دست گریباں ہونے والا ملزم گرفتار

لیڈی ڈاکٹر سے گالم گلوچ اور دست گریباں ہونے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر سے گالم گلوچ، بدسلوکی اور دست گریباں ہونے والے وارڈ بوائے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق دو روز قبل لیڈی ڈاکٹر نے ملزم سرفراز کو ادھار رقم دینے سے انکار کیا تھا، جس پر ملزم طیش میں آگیا اور لیڈی ڈاکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لیڈی ڈاکٹر سے گالم گلوچ کی اور اس کے ساتھ دست گریباں بھی ہوا۔ واقعے کے بعد شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے واقعات میں قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔