ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دماغ خود درد محسوس نہیں کرتا، پھر سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟

دماغ خود درد محسوس نہیں کرتا، پھر سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسانی جسم سے متعلق ایک حیران کن حقیقت یہ ہے کہ ہمارا دماغ خود درد محسوس نہیں کر سکتا، حالانکہ جسم میں ہونے والے درد کے تقریباً تمام سگنلز دماغ ہی تک پہنچتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دماغ کے ٹشوز میں درد محسوس کرنے والے ریسیپٹرز موجود نہیں ہوتے، اسی وجہ سے دماغ کو براہِ راست چھونے یا اس کے ٹشوز پر بعض طبی کارروائیوں کے دوران خود درد محسوس نہیں ہوتا۔

تاہم دماغ کے گرد موجود جھلیوں، خون کی شریانوں اور کھوپڑی کے دیگر حصوں میں درد محسوس کرنے والے ریسیپٹرز موجود ہوتے ہیں، اسی لیے سر درد یا مائیگرین کی صورت میں انسان شدید تکلیف محسوس کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دماغ خود درد کا احساس نہیں کرتا، لیکن جسم میں کہیں بھی پیدا ہونے والے درد کے سگنلز کو سمجھنے اور ان کا ردعمل پیدا کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔