ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں چار افراد  جان سے گئے۔

حادثہ سینٹ بریجید-ڈی آئیبرویل کے علاقے میں پیش آیا، جو مونٹریال سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر دوپہر تقریباً 2:30 بجے گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا،ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے اور چاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک نجی ہیلی کاپٹر تھا۔متاثرین کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔