ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں آج 2 ہزار 697 مقامات پر چکن اور سبزیوں کی قیمتوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر 97 کارروائیاں کی گئیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی 3 خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔ پرائس کنٹرول کارروائیوں کے دوران 152 افراد کو جرمانے کیے گئے اور مجموعی طور پر 4 لاکھ 78 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق خلاف ورزیوں پر 2 دکانیں سیل جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران چکن اور سبزیوں کی قیمتوں، سرکاری نرخنامے کی موجودگی اور درست وزن کی بھی چیکنگ کی گئی۔