ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود، رانا ثناء اللہ

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود، رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا آئینی اور قانونی راستہ موجود ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت کو آئین کے تحت کسی صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کی جو وجوہات درکار ہوتی ہیں، ان کے مطابق خیبر پختونخوا کی صورتحال اس اقدام کی شرائط پر پوری اترتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن بدستور موجود ہے اور مستقبل میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جاسکتا ہے، تاہم فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت آئین اور قانون کے مطابق امور انجام نہیں دے رہی۔

رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے بھی کہا کہ وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں احتجاج کے لیے داخلے کو روکنے کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے سلسلے کو مستقل طور پر روکنے کے لیے پالیسی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 23 ستمبر کو کہا تھا کہ وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔