ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میراتھن: 3 کیٹیگریز میں مقابلے، ملک بھر سے ایتھلیٹس کی شرکت

لاہور میراتھن: 3 کیٹیگریز میں مقابلے، ملک بھر سے ایتھلیٹس کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان اور الائیڈ بینک کے اشتراک سے لاہور میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تین مختلف کیٹیگریز میں ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 کلومیٹر مینز ریس میں قصور کے محمد زین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل آباد کے محمد زوہیب دوسرے جبکہ فیصل آباد ہی کے صائم مسیح تیسرے نمبر پر رہے۔

 10 کلومیٹر ویمنز ریس میں 38 سالہ فرحت بتول نے کامیابی حاصل کی جبکہ انہوں نے مقررہ فاصلہ 42 منٹ 50 سیکنڈ میں طے کیا۔

مزید برآں ،21 کلومیٹر ہاف میراتھن میں پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے ساہیوال کے اختر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سہیل عامر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب خواتین کی 21 کلومیٹر ہاف میراتھن میں گونش بتول نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 40 منٹ 9 سیکنڈ میں مکمل کیا، جبکہ ماہ نور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

42 کلومیٹر میراتھن میں خیبرپختونخوا کے اسرار محمد نے میدان مار لیا۔ انہوں نے مکمل فاصلہ 2 گھنٹے 38 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کیا، جبکہ محمد رمضان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔