سٹی 42: لاہور میرا تھن ریس اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور الائیڈ بینک کے اشتراک سے میراتھن ریس کل ہوگی۔
میراتھن ریس میں تین کیٹگریز میں ریسیں ہوں گی۔42 کلو میٹر میراتھن، 21 کلومیٹر ہاف میراتھن اور 10 کلو میٹر روڈ ریس ہوگی۔
تمام ریسوں کا آغاز اور اختتام لبرٹی چوک پر ہوگا
42 کلومیٹر میراتھن لبرٹی چوک سے شروع ہوکر مین مارکیٹ،جیل روڈ،کینال روڈ، باغ جناح، ہائی کورٹ، پنجاب اسمبلی،کینال روڈ ،شالیمار فلائی اوور سمیت 30 مقامات سے ہوتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
42 کلو میٹر میراتھن کے فاتح کو 10 لاکھ روپے، رنراپ کو ساڑھے آٹھ لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے اتھلیٹ کو سات لاکھ روپے انعامی رقم ملے گی ۔
21 کلو میٹر ہاف میراتھن حفیظ سینٹر،ظہور الہی روڈ،گلوریا مال،کینال روڈ،پی آئی سی، شادمان انڈر پاس،قرطبہ چوک،ٹولٹن مارکیٹ،شمع، مسلم ٹاؤن موڑ سمیت 18 مقامات سے ہوتی ہوئی لبرٹی چوک پہنچے گی ۔
21 کلو میٹر ہاف میراتھن کے فاتح کوساڑھے چھ لاکھ ،رنر اپ کو پانچ لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے اتھلیٹ کو چار لاکھ روپے انعامی رقم ملے گی
10 کلو میٹر ریس حفیظ سینٹر،ظہور الہی روڈ،کے ایف سی، گلوریا مال،کینال روڈ، ایف سی کالج ،مسلم ٹاؤن موڑ،قذافی اسٹیڈیم سے ہوتی ہوئی لبرٹی چوک پہنچ کر ختم ہوگی۔
10 کلو میٹر روڈ ریس کے فاتح اتھلیٹ کوساڑھے تین لاکھ، رنراپ کو اڑھائی لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے اتھلیٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے انعامی رقم ملے گی۔
اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے ٹیکنیکل آفیشلز ایونٹ کی نگرانی کریں گے۔میراتھن میں مجموعی طور پر 53 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی